اقلیتی امور کی مرکزي وزارت نے عازمین حج کو حج پر جانے کے لئے ہوائی جہاز کے سفر پر دی جا نے والی سرکاری سبسڈی کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
وزارت کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ سبسڈی کا جائزہ
لینے کے لئے چھ رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
کمیٹی حکومت کو اس سلسلے میں اپنی سفارشات پیش کریں گی کہ عازمین حج کو ہوائی جہاز پر سفر پر دی جا نے والی سبسڈی جاری رکھی جانی چاہئے یا اس میں کسی تبدیلی کی ضرورت ہے۔